محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درج ذیل عمل میری ایک دوست جو نئی بنی ہیں اس نے بتایا‘ اس کا کہنا ہے کہ یہ عمل کرنے سے شادی جلد ہوجاتی ہے اور بہت اچھے رشتے آتے ہیں۔1۔152 مرتبہ سورۂ الم نشرح اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ کسی بھی وقت پڑھ لیں‘میری دوست کی بہن کا رشتہ صرف ایک مرتبہ عمل کرنے سے آیا اور طے بھی ہوگیا‘ رشتوں کی بندش کیلئے بھی یہ عمل لاجواب ہے۔2۔ ہر روزنماز عشاء کے بعد 121 مرتبہ یالطیف یااللہ پڑھیں‘ تب تک پڑھیں جب تک اچھا رشتہ نہ آجائے‘اتنی ہی تعداد میں عمل کرنےسے جلد ہی اچھے رشتے آنا شروع ہوجاتے ہیں۔3۔ سورۂ طٰہٰ 21 مرتبہ، تین‘ سات یا گیارہ دن تک ایک وقت اور ایک جگہ بیٹھ کر پڑھنی ہے‘ ان شاء اللہ جلد ہی اللہ پاک نیک اسباب بنائیں گے۔ (ف۔ر، لاہور)