محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بے اولاد تھی‘ 2008ء کو آپ سے ملاقات ہوئی آپ نے وظیفہ دیا‘ صحت بھی بحال ہوگئی اور الحمدللہ اب صاحب اولاد بھی ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین! عبقری قارئین کیلئے ایک نسخہ بھیج رہی ہوں۔ یہ نسخہ صرف خارش کیلئے ہے‘ خارش انسان کو ہویا کسی گھریلو جانور کو تو صرف دس روپے کی گندھک منگوائیں اس میں چٹکی بھر نیلا تھوتھا ملا کر پیس کر تھوڑے سے سرسوں کے تیل میں ملا کر خارش زدہ حصے پر لگائیں‘ ان شاء اللہ خارش ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی۔ مجرب ہے۔ (رفعت سلطانہ‘ بھکر)