محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کافی عرصہ سے عبقری پڑھ رہا ہوں‘ آپ کا رسالہ مخلوق کیلئے ایک استاد کی حیثیت رکھتا ہے ‘ جو ہرلحاظ سے پڑھنے والے کی رہنمائی کررہا ہے۔ میں اپنا مجرب المجرب نسخہ آپ کو بھیج رہا ہوں اگر کسی آدمی کے گردے میں پتھری ہو تو یہ نسخہ استعمال کرے۔ ھوالشافی: دیسی مرغ یا مرغی کے پوٹے کا چھلکا سکھا کر باریک پیس لیں‘ صبح‘ دوپہر‘ شام چائے کا چمچ سفوف لے کر پانی کے ساتھ کھائیں۔ چند دنوں میں پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل جائیگی۔(ڈاکٹر علی‘ ایبٹ آباد)