محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ کو ہمیشہ سکھی رکھے۔ دونوں جہانوں کی نعمتوں سے مالا مال رکھے اور آپ کے تسبیح خانہ والے سلسلے کو اللہ نسلوں تک چلاتا رہے اور میری یہ دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ کو میری عمر بھی لگا دے ایک عدد نسخہ بڑھے ہوئے پیٹ اور اضافی موٹاپا کیلئے عرض ہے۔ ایک پاؤ پودینہ سبز خشک کرکے (جنگلی نہ ہو) اور ایک پاؤ اجوائن ایک پاؤ اُسوں (جس سے کڑوا تیل نکلتا ہے) ان سب کو علیحدہ علیحدہ پیس لیں اور پھر اکٹھا کرکے خوب پیس لیں۔ صبح، دوپہر،شام ایک چوتھائی چمچ نیم گرم پانی کےساتھ استعمال کریں۔ ایک مہینے کے بعدمریض اپنی کیفیت کے مطابق اس کو کم کرتے جائیں۔ پیٹ اور موٹاپا انشاء اللہ دنوں میں ختم ہوجائے گا۔ (طاہر عبداللہ‘ ڈیرہ اسماعیل خان)