محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ چارسال سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں‘ بہت ہی لاجواب ہے۔ میری اہلیہ کو بہت ہی شدید خارش کی بیماری تھی‘ بہت علاج کروائے‘ ٹیکے لگوائے‘ مرہم استعمال کیں مگر وقتی فرق بھی نہ پڑتا۔ پھرمجھے کسی نے بتایا کہ ویجی بیکٹ کلفڈا مائیسین ویجائنل کریم چالیس گرام استعمال کریں۔ یہ کریم میں میڈیکل سٹور سے لے کر آیا۔ تقریباً چار ڈبیاں استعمال کیں میری بیوی بالکل ٹھیک ہوگئی۔ میری بیوی کا مرض جو مہنگے ترین علاج سے نہ جاتا تھا اس سستی سی کریم سے ختم ہوگیا۔ یہ تحریر میں خاص عبقری قارئین کیلئے لکھ رہا ہوں تاکہ کسی بہن کے کام آجائے۔ کسی بھی بہن کو پوشیدہ جگہ پر خارش ہو‘ دانے ہوں‘ سوجن یا پیپ وغیرہ یہ کریم استعمال کریں‘ بہترین رزلٹ دیتی ہے۔ (زاہد اللہ‘ ضلع بنوں)