Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ میں عبقری قارئین کیلئے ایک ٹوٹکہ بھیج رہی ہوں۔ یہ سعودی عرب کا ٹوٹکہ ہے‘ میں استعمال کررہی ہوں مجھے اس ٹوٹکہ سے بہت فائدہ ہوا ہے اور مزید لوگوں کو بھی بہت فائدہ ہورہا ہے۔ بیرون ممالک میں یہ ٹوٹکہ بہت استعمال ہورہا ہے۔ ھوالشافی: کالے جَو ایک پاؤ‘ کالے چنے بھنے ہوئے اور چھلکا اترے ہوئے ایک پاؤ‘ ایرانی بادام ایک پاؤ۔ ان سب چیزوں کو ایک ساتھ پیس لیں‘ ایک چمچ صبح ناشتہ کے بعد اور ایک چمچ رات کو کھانے کے بعد استعمال کریں۔ شوگر بالکل کنٹرول رہتی ہے اور کسی بھی قسم کی کمزوری بھی نہیں ہوتی۔ دعاؤں کی طالب (صفیہ زاہد‘ کراچی)