Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا یہ سلسلہ ’’آئیں ٹوٹکے آزمائیں اور پھیلائیں‘‘ بہت زبردست ہے۔ میرے پاس بھی ایک ٹوٹکہ ہے جو کہ میرا آزمودہ ہے اورہے بھی بالکل مفت! اکثر جسم پر مسے (موہکے) نکل آتے ہیں‘ ان کو ختم کرنے کیلئے کپاس کی چھڑی لے کر جلالیں‘ اس سے موہکے کو سینکیں۔ حیرت انگیز طور پر موہکے جھڑجائیں گے۔ یہ عمل کچھ دن مستقل مزاجی سے کریں۔ (حرا رمضان‘ اخترآباد)