Search

حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہٗ نے حضور نبی کریم ﷺ کا یہ ارشاد نقل فرمایا ہے کہ جو مومن قرآن شریف پڑھتا ہے اس کی مثال ترنج کی سی ہے‘ اس کی خوشبو بھی عمدہ ہوتی ہے اور مزہ بھی لذیذ اور جو مومن قرآن شریف نہ پڑھے اس کی مثال کھجور کی سی ہے کہ خوشبو کچھ بھی نہیں مگر مزہ شیریں ہوتا ہے اور جو منافق قرآن شریف نہیں پڑھتا اس کی مثال حنظل کے پھل کی سی ہے کہ مزہ کڑوا اور خوشبو کچھ نہیں اور جو منافق قرآن شریف پڑھتا ہے اس کی مثال خوشبودار پھول کی سی ہے کہ خوشبو عمدہ اور مزہ کڑوا۔ (حوالہ: فضائل اعمال) (غ۔ر)