محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس چند نسخہ جات ہیں جو قارئین عبقری کیلئے خاص طور پر لایا ہوں۔ یہ نسخہ جات کسی کتاب سے نہ ملیں گے۔
نسخہ برائے بواسیر: تارامیرا کا بیج( جن سے کڑوا تیل نکلتا ہے) 200 گرام‘ نیم کی نمولی کا اندرونی مغز 200 گرام۔دونوں کو پیس کر مکس کرلیں اور چائے والا ایک چمچ صبح و شام استعمال کریں۔ چند ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں بواسیر کا نام و نشان بھی ختم ہوجائے گا۔ بارہا کا آزمودہ ہے۔شوگر کیلئے نسخہ:ھوالشافی: تخم سرس 100 گرام‘ گوند کیکر100 گرام‘ تمبہ خشک100 گرام‘ کلونجی 100 گرام۔ تمام کو پیس کر فل سائز بڑا کیپسول بھرلیں اور ایک کیپسول صبح وشام دودھ کے ساتھ۔
معجون برائے فالج و لقوہ: ھوالشافی: جندبیدستر ایک تولہ‘ سہاگہ بریاں پانچ تولہ‘ فلفل دراز پانچ تولہ‘پیلا مول پانچ تولہ‘ کالی ہریڑ پانچ تولہ۔ کوٹ پیس کر معجون بنالیں اور چائے والا چمچ صبح وشام نیم گرم دودھ کے ساتھ۔(ج،ر)