صحابہ کرام ؓو اہل بیتؓ‘ اولیاء کرام اور بزرگان دین رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی خود کو اور اپنے اوقات کو رمضان کے قیمتی لمحات کیلئے فارغ کرلیتے تھے۔ ان قیمتی گھڑیوں‘ بابرکت لمحات‘ اصلاح نفس‘ تزکیہ باطن‘ اور اپنی زندگی سنوارنے والوں کیلئے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی صحبت اور زیرنگرانی تسبیح خانہ میں وقت گزارنے کا نادر موقع۔مزید رمضان المبارک کا روحانی دستر خوان‘ صبح و شام تک کے اعمال ۔ پورا مہینہ‘ چند دن یا آخری عشرہ بھی قیام کی اجازت ہے۔چوبیس گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی۔ خواہش مند حضرات دفتر ماہنامہ عبقری میں رابطہ فرمائیں۔خصوصی دعوت برائے طلباء: طلباء اپنی چھٹیوں کو غفلت اور سستی میں گزارنے کی بجائے رمضان المبار ک کے قیمتی لمحات کو تسبیح خانہ میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے زیرسایہ گزار کرقبولیت و مقبولیت کی مہرلگوائیں اور اپنی زندگی کو اعمال سے سنوارنےکے گُر سیکھیں کیونکہ اللہ کو دیا گیا وقت بے کاراورضائع نہیںجاتا۔
(ادارہ عبقری)