Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے کہ آپ خیریت سےہونگے ‘ اللہ سدا آپ کو اپنے سایہ عافیت اور رحمت میں رکھے اور آپ کی عمر دراز کرے۔ آمین!میرے پاس بےخوابی کا ایک مجرب وظیفہ ہے ‘

قارئین کی نذر کرتی ہوں:۔
بے خوابی کا ایک مجرب عمل: نیند نہ آنے کی صورت میں سورۂ احزاب پارہ نمبر 22 آیت نمبر 56 کا ورد شروع کردیا جائے چند بار پڑھنے نہ پائیں گے کہ نیند کی آغوش میں چلے جائیں گے‘ آزمودہ ہے

جس کو نظر لگ جائے وہ آدمی جس کی نظر لگی ہو اپنے وضو کے پانی کے چند قطرے مریض پر ڈال دے‘ ایسا کرنے سےنظر اُتر جائے گی۔ اس کے علاوہ سورۂ قلم پارہ نمبر 29 آیت نمبر 51 اول و آخر درود شریف پڑھ کر 21 بار آیت پڑھ کر دم کریں‘ نظر بد ختم ہوجائے گی۔ (جہاں آرا‘ ثناء فاطمہ)۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں بھی آپ کی طرح کارخیر کی توفیق عطا فرمائے۔آپ نے گزشتہ شماروں میں نظرو نیند کیلئے آزمائے عمل یا نسخہ جات لکھنے کا فرمایا تھا ۔ درج ذیل عمل اور نسخہ ہمارا آزمایا ہوا ہے۔

فَضَرَبْنَا عَلٰٓی اٰذَانِھِمْ فِیْ الْکَھْفِ۔ (کہف 11)

ھوالشافی: سوتے وقت خشخاش کے تیل کا ہلکا ہلکا مساج کریں‘ نیند آنے لگے گی‘ میرے ابو حافظ اور حکیم ہیں انہوں نے یہ درج بالا آیت میری امی کو نیند کیلئے بتائی تھی ان دونوں باتوں سے میری امی کی نیند کی گولی چھوٹ گئی ہے۔(اُم ارفع)۔