Search

 پھٹکڑی سفید بریاں سرمہ کی طرح پیس لیں اور ہلکی سلائی سے لگائیں، آنکھ کی خارش، آنکھ کے دکھنے‘ پانی بہنے اور سر خی کیلئے مفید ہے۔
شیخ بو علی سینا اپنی تصنیف ’’ قانون علاج‘‘ میں لکھتے ہیں کہ برگ سداب اگر انار کے پانی میں پیس کر لگایا جائے تو ناسور چشم کو آرام آجاتا ہے۔میرا تجربہ میں اس کے لگانے سے سوزش پیدا ہوجاتی ہے۔

یہ بیماری آج کل کمپیوٹر کا کام کرنے والی عورتوں اور مردوں کو ہورہی ہے۔ آنکھ میں کیسٹرائل یا گلیسرین کے دو دو قطرے صاف روئی کی پھریری سے لگائیں۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ 2007ء سے رسالہ عبقری کا قاری ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو نعمت کثیر عطا فرمائیں۔ چند اعمال و نسخہ جات پیش کررہا ہوں۔

پرسکون نیند کیلئے:جو آدمی نیند کی گولیاں کھاتا ہو اور نیند مشکل سے آتی ہو تو اکیس مرتبہ یَامُتَکَبِّرُ پڑھے۔ انشاء اللہ پرسکون نیندآئے گی۔

ہائی بلڈپریشر کیلئے:ہائی بلڈپریشر کے مریض روزانہ ایک تسبیح ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ پڑھیں‘ بلڈپریشر نارمل ہوجائے گا اور دوائی سے جان چھوٹ جائے گی۔

نارمل بچہ کی پیدائش۔

syphillinum-cmسلفینم ۔ ایک لاکھ طاقت‘ یہ ایک ہومیو دوائی ہےاس کی ایک خوراک حمل کے تیسرے ماہ کے شروع میں دس دن کے اندر کھلائیں تو بچہ نارمل پیدا ہوگا۔ اس میں کوئی پیچیدگی مثلاً بہرہ پن‘ گونگا پن‘ کوئی بھی جسمانی نقائص نہیں ہوگا۔(انشاء اللہ)۔
حمل او ر مربہ بہی:اگر عورت حمل کے دوران دوسرے ماہ سے مربہ بہی صبح نہار کھائے تو اس کے بیٹے یا بیٹی خوبصورت ہوگی اور دل کا کوئی عارضہ نہ ہوگی۔ جس خاندان میں دل کا مرض ہو تو ان کو چاہیے کہ وہ اپنی عورت کو مربہ بہی کھلائیں تو ان کے بچے دل کے نقائص سے پاک ہوں گے۔
قد آور اولاد: اگر عورت حمل کے تیسرے ماہ ہائیڈروکوٹل تھری ایکس،

Hydrocatle 3x

دو قطرے آدھا کپ پانی میں ملا کر پئیں تو ہونے والا بچہ ذہین اور قد آور ہوگا۔(عبدالخالق ثاقب‘ بہاولپور)۔