Search

بڑی ہڑ کو پانی میں گھس کر سلائی سے آنکھوں میں لگانے سے ٹھنڈک پڑتی اور بینائی صاف ہوتی ہے۔ اگر آنکھوں سے پانی بہتا ہو(ڈھلکا) یا آنکھوں میں سرخی ہو، روہے (ککرے) تکلیف دیتے ہوں تو وہ بھی دور ہوجاتے ہیں۔ (حکیم محمد سعیدرحمۃ اللہ علیہ)۔

پیلیا کے بعد آنکھوں کی زردی کو دور کرنے کیلئے کلونجی ایک نہایت مفید دوا ہے۔ کلونجی کے سات دانے عورت کے دودھ میں پیس کر ناک میں سڑکنے سے آنکھوں کی زردی دور ہوجاتی ہے۔ (حکیم محمد سعیدرحمۃ اللہ علیہ) (دیہاتی معالج)۔

گھیگوار کا دوانچ لمبا چوڑا ٹکڑا لے کرچھیلیں اور اس پر ہلدی تین ماشے باریک پیس کر چھڑکیں اور جس طرف کی آنکھ دکھتی ہو اس طرف کے پائوں کے تلوے پر باندھیں اگر دونوں آنکھیں دکھتی ہوں تو دونوں طرف باندھیں آنکھوں کی سرخی اور درد دور ہوجائے گا ۔ دکھتی آنکھوں میں گھیکوار کا گودا ایک ایک تولہ، سفید زیرہ تین ماشے اور پھٹکڑی ایک ماشہ کی پوٹلی باندھ کر اس کو بار بار آنکھوں پر پھیرنا اور اسی کا ایک دو قطرے آنکھوں میں ٹپکانا بہت فائدہ دیتا ہے ۔ آنکھوں کی سرخی اور ورم دور ہوجاتا ہے ۔ (حکیم محمد سعید ؒ، ماخوذ از)۔