Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! آپ کے رسالے عبقری کے کیا کہنے‘ یوں سمجھئے کہ روحانی عملیات سیکھنے والوں کیلئے ان کی پیاس بجھانے کا ایک سمندر ہے۔ آپ کا کالم جولائی کو شائع ہوا جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ نیند اور کمزوری نظر کے آزمودہ تجربات و مشاہدات ارسال کئے جائیں تو میرے تجربات و مشاہدات حاضر خدمت ہیں۔

لوکی کو چھیل کر ابال کر گرائنڈ کرکے دودھ الائچی ڈال کر چینی ڈال دیں برف ڈال کر روزانہ صبح و شام پتلا یا گاڑھا جوس بناکر پئیں۔ روزانہ چند دن پینے سے پرسکون نیند آتی ہے اس سے دماغ اور یادداشت بہت بہتر ہوجاتی ہے۔
٭ بادام کا خالص تیل ناک میں سوتے وقت 2 یا 3 قطرے روزانہ ڈال کر سوئیں بہت لاجواب نیند آئے گی۔
٭ گلاب کا عطر یا جو بھی آپ کو بہت پسند ہو وہ خوشبو تکیے یا کپڑوں پر لگائیں بہت اچھی نیند آئے گی۔
٭ خشخاش کا تیل کنپٹیوں پر مالش کرکے سوجائیں تو بہت گہری نیند آتی ہے۔
نظر کی کمزوری کیلئے:سفید پیاز میں 3,2 مرتبہ سلائیاں ڈال کر آنکھوں میں سوتے وقت لگائیں۔ 3,4ماہ استعمال کریں نظر کی کمزوری ختم ہوجائے گی۔