اسٹیل کے برتن میں پانی پکا کر ٹھنڈا کریں زوال کے وقت 41 مرتبہ یَارَحْمٰنُ پڑھ کر پانی پر دم کریں دم شدہ پانی چاندی کی سلائی سے آنکھوں میں لگائیں اس اسم کی برکت سے آنکھوں کے امراض جو گرمی، سردی، چوٹ، گردوغبار اور دھواں لگنے سے لاحق ہوتے ہیں ختم ہوجاتے ہیں۔(بحوالہ: روحانی نماز، خواجہ شمس الدین عظیمی
بے خوابی کے مرض میں کدو کا گودا دہی میں شامل کرکے یا پھر اس کا رائتہ استعمال کریں سوتے وقت کدو کے روغن سے مالش کریں اسے خشخاش کے ساتھ کھانے سے بھی پرسکون نیند آتی ہے۔
اَللّٰھُمَّ غَارَتِ النُّجُوْمُ وَھَدَأَتِ الْعُیُوْنُ وَاَنْتَ حَیٌّ قَیُّوْمُ لَا تَأْخُذُکَ سِنَۃٌ وَّلَانَوْمٌ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ اَھْدِأْلَیْلِۃٌ وَاَنِمْ عَیْنِیْ
ترجمہ:۔ اے اللہ! ستارے دور چلے گئے اور آنکھوں نے آرام لیا اورتو زندہ ہے قائم رہنے والا ہے تجھے نہ اونگھ آتی ہے اور نہ نیند آتی ہے اے زندہ اور قائم رہنے والے اس رات کو مجھے آرام دے اور میری آنکھوں کو سلادے۔(ابن السنی، عن زید بن ثابت رحمہ اللہ)
٭… دعا:۔
اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَمَا اَظَلَّتْ وَ رَبَّ الْاَرْضِیْنَ وَمَا اَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّیَاطِیْنِ وَمَا اَضَلَّتْ کُنْ لِیْ جَارًا مِّنْ شَرِّ خَلْقِکَ اَجْمَعِیْنَ اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیَّ اَحَدٌ مِّنْھُمْ اَوْاَنْ یَّطْغٰی عَزَّجَارُکَ (وَتَبَارَکَ اسْمُکَ)۔
( رافع حسین‘خیرپور میرس، سندھ)