یہ نسخہ نظر کی کمزوری کا مجھے میرے دوست جو ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ یوگاکے بھی ماہر تھے ان کا کہنا تھا ہم لوگ سر کی ورزش نہیں کرتے جس کی وجہ سر میں دوران خون کم ہوجاتا اس وجہ سے نظر کمزورہوجاتی ہے ۔
جن کی نظر کمزور ہو تو خالی پیٹ سر کے بل کھڑے ہوجائیں‘ پہلے دن ایک سے دس تک گنتی کریں پھر آہستہ آہستہ اس میں اضافہ کرتے چلے جائیں لیکن ہائی بلڈ پریشر کے مریض یہ ورزش ہرگز نہ کریں ۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض نماز میں سجدہ طویل کریں اگر ہوسکے تو سجدے میں حرف یَااَللہُ ، یَااَللہُ کا ذکر کرتے رہیں ۔ میں نے اس نسخے سے بہت لوگوں کے نظر کے چشمے اترتے دیکھے ہیں ۔(راشد رحمانی‘ کراچی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! بے خوابی کیلئے میرے آزمودہ عمل اور نسخہ جات حاضر ہیں ۔
٭جس کو نیند نہ آتی ہو تو سونے سے قبل وضو کرکے یہ پڑھے
اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یَاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا ﴿احزاب۵۶﴾
٭…رات کو سونے سے پہلے یہ دعا پڑھیں ’’
اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰ ‘‘ (بخاری ج ع ص 192حدیث 6314)
٭جس کو نیند نہ آتی ہو سونے سے قبل اول و آخر درود پاک 3بار پڑھ کر یہ دعا ’’ لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْمُبِیْن ‘‘ پڑھتے ہوئے سو جائے ۔
نسخہ جات:٭بے خوابی (یعنی نیند نہ آنا ) اس کا علاج عام طور پر پیاز سے کیا جاتا ہے جس کو نیند نہ آتی ہو وہ تھوڑی سی کچی پیاز چباکر کھالے انشاء اللہ تھوڑی ہی دیر میں نیند آجائے گی۔ ٭جس کو نیند نہ آتی ہو وہ تھوڑا سا پیاز چھوٹا چھوٹا کاٹ کر اس کو پانی میں ابال کر پانی سے نکال کر گرم دودھ میں ڈال کر استعمال کرے خوب نیند آئے گی ۔