Search

نمبر1۔ جو بھی نماز کا وضو کرنے کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر سورۃ القدر پڑھ کر ہاتھ منہ پر پھیر لے انشاء اللہ نظر کبھی کمزور نہ ہوگی۔
نمبر2۔ نماز جمعہ کے بعد 100 مرتبہ ’’ یَابَصِیْرُ‘‘پڑھ کر شہادت کی انگلی پر پھونک مارلے اور آنکھوں پر لگالیں، آنکھوں کی روشنی بڑھے گی اور دل میںنور پیدا ہوگا۔
نمبر3۔ ہر نماز کے بعد ’’یَانُوْرُ‘‘ گیارہ مرتبہ ’’  اَللّٰھُمَّ قَوِّنِیْ وَبَصَرِیْ ‘‘ تین مرتبہ انگلیوں پر پھونک مار کر آنکھوں پر پھیر لیں۔ ان شاء اللہ مرتے دم تک آنکھوں کا نور قائم رہے گا۔