Search

 اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ  بَصَرِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ

ترجمہ:۔ یاالٰہی مجھ کو میرے بدن میں عافیت دے، یاالٰہی مجھ کو میرے سننے میں عافیت دے یاالٰہی مجھ کو میرے دیکھنے میں عافیت دے تیرے سوا کوئی لائق عبادت نہیں۔

(ابودائود)
ضعف قلب، ضعف بصارت ،بے چینی اور بے خوابی کیلئے علمائے ہند کا نسخہ:۔دل کے مریض کو یہ آیت لکھ کر گلے میں باندھنا اور چینی کی پلیٹ پر لکھ کر پینا بہت مفید ہے۔ دل ڈوبنے کے واسطے مجرب ہے۔

 قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰی اَنْفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَۃِ اللہِ اِنَّ اللہَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًا اِنَّہٗ ہُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ

(الزمر۵۳)

(طب روحانی تالیف مولانا ابو خرم رزاقی نقشبندی مجددی)(از مظفر خان، میانوالی)