خمیرہ ابرشیم سادہ: خمیرہ ابریشم سادہ دل و دماغ اور نظر کو تقویت دیتا ہے۔ گھبراہٹ اور بے چینی دور کرتا ہے‘ ہائی بلڈ پریشر میں مفید غنودگی غلبہ اور بے خوابی میں مفید ہے۔
خمیرہ ابرشیم حکیم ارشد والا:یہ دوا امراض قلب و دماغ کیلئے بڑی موثر ہے اصلاح قلب ضعف قلب گھبراہٹ اور بے چینی کو دور کرتی ہے۔ دماغی اور بصری کمزوری کیلئے مالیخولیا اور بے خوابی کیلئے طب اسلامی کی مایہ ناز دوا ہے۔
خمیر گائو زبان عنبری جواہر:خمیرہ گائو زبان عنبری جواہر طب اسلامی کا مشہور مرکب ہے جس کی افادیت صدیوں سے مسلمہ ہے ۔جواہرات کی آمیزش نے اس کی افادیت کو مزید بڑھادیا ہے۔ یہ خمیرہ دل ودماغ اور نظر کو تقویت دیتا ہے‘ حافظہ تیز کرتا ہے‘ بے چینی‘ گھبراہٹ دور کرتا ہے‘ سکون اور اطمینان پیدا کرتا ہے۔ یہ خمیرہ نظر کی کمزوری دور کرنے کیلئے مفید دوا ہے۔
(خواص الادویہ قریشی از قرشی ادارہ)
گل قند آفتابی ضعف بصر
غلبہ غنودگی اور بے خوابی کیلئے:پھول گلاب ایک کلو تازہ لیکر چینی سفید دو کلو ملاکر پھول کی پتیوں کو ہاتھ سے مل کر دھوپ میں رکھ دیں۔ تین چار روز کے بعداستعمال کے قابل ہیں خوراک دو سے چار تولہ ہمراہ عرق سونف یا پانی سے لینا چاہیے۔
(نسخہ از پروفیسر حکیم سید احمد حسن ایم اے طبیہ کالج)