Search

تمام امراض دل دماغ اور امراض چشم کیلئے یکساں مفید ہے۔
پوست ہلیلہ زرد، پوست ہلیلہ کابلی، ہلیلہ، آملہ، منقیٰ، ہر ایک تین ماشہ۔ سونف، ملٹھی مقشر، کشنیز خشک ہر ایک چھٹانک سب کو باریک پیس کر چھان لیں، پھر مغزتخم تربوز18ماشہ پیس کر ملادیں۔ 5 تولہ شہد، ایک سیر تیل خشخاش میں پکائیں‘ پھر سب ادویہ کا سفوف اس میں ملادیں۔ یہ اطریفل شاہجہانی تیار ہوگیا۔ جو سماعت و بصر، قلب و روح کیلئے کثیر الفوائد ہے۔

خوراک: دو تولہ رات کو سوتے وقت کھائیں۔