محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اگرکسی کی نظر کمزور ہو تو روزانہ عصر کی نماز کے بعد سورۃ النساء کی تلاوت کریں‘ انشاء اللہ نظر کی کمزوری دور ہوجائے گی اور باقاعدگی سے پڑھتے رہنے سے نظر کبھی کمزور نہیں ہوگی۔ نیند نہ آنے کی صورت میں دودھ میں خشخاش، بادام اور مناسب لگے تو پستے ڈال کر پکائیں‘ دودھ جب تھوڑا گاڑھا ہوجائے تو رات میں سوتے وقت پئیں اور خشخاش کے تیل سے سرکی مالش کرنے سے بھی نیند آتی ہے۔
(ر۔خیرپور)