Search

چار بادام چٹکی بھر سونف اور ذرا سی مصری لے کر رات کو سوتے وقت کھالیجئے اور اسے کھانے کے بعد ہرگز پانی نہ پیجئے نگاہ تیز ہوتی جائے گی۔ سرسوں کے تیل کے چند قطرے آنکھوں پر لگاکر ہر روز رات کو سوتے وقت مالش کریں اس طرح نہ تو کبھی نظر کمزور ہوگی اور نہ کبھی آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہوں گی۔ گاجروں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اس سے آنکھوں کی بینائی بڑھاپے میں بھی خراب یا کمزور نہیں ہوسکتی۔ غسل کرنے سے پہلے پاؤں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل ملنے سے کبھی نظر کمزور نہیں ہوگی چاہے عمر سو سال سے تجاور کرجائے۔

(حافظ ابو محمد عثمان فاروقی‘ سمبڑیال)