Search

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
 کتاب نمبر 16:ماں کا تقدس اسلام اور جدید تہذیب:ماں کتنا پیارا نام ہے اور یہ پیارا اس کو کچھ زیادہ لگے گا جس کی ماں اس دنیا سے رخصت ہوجاتی ہے‘ پھراس کی یاد آتی ہے۔کتنی مائیں اپنی اولاد کیلئے روتی اور تڑپتی ہیں‘ ان کا دل اولاد کی محبت میں بے قرار ہوتا ہے‘ماں کے تقدس اور آج کے معاشرے کی بے حسی کو دیکھتے ہوئے میں نےیہ کتاب تالیف کی۔سچ پوچھیں تو ماں کے تقدس اور عظمت کو بیان کرنا میرے قلم سے بالاتر ہے۔ میں ان حضرات کا مشکور ہوں جنہوں نے اس تقدس پر لکھا اور میں نے ان سے خوشہ چینی کی۔یہ کتاب میں نے مختلف اخبارات‘ رسائل اور کتابوں سے مواد لے کر چھاپی اور ہر مضمون کے آخر میں اس کا مکمل حوالہ بمع تاریخ دیا۔ اس کتاب کی سب سے پہلی اشاعت 2003ء میں ہوئی۔نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔