Search

اگر کسی شخص کی کوئی چیز گم ہوجائے یا چوری ہوجائے تو وہ شخص گیارہ مرتبہ  اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ   ایک مرتبہ سورۂ مزمل پڑھ کر کالی مرچ پر دم کرکے مرچ کو جلادے‘ اسی ترتیب پر سات مرتبہ اس عمل کو کرنا ہے۔ میرا آزمایا ہوا عمل ہے۔ انشاء اللہ اللہ پاک کےحکم سے گم ہوئی چیز ضرور ملےگی‘ اگر کسی نے چوری کی ہوگی تو وہ خود اس چیز کو واپس کردےگایا اس جگہ پر واپس رکھ دے گا‘ یقین سےپڑھنا لازمی ہے۔

جادو ختم:اگر کسی شخص پر جادو وغیرہ ہو تو اس کو چاہیےہر نماز کے بعد لقد جاء کم رسول۔۔۔(سورۂ توبہ کی آخری دو آیات)7 مرتبہ پڑھےتو اللہ کے حکم سے جس نے جادو کیا ہوگا وہ جادو واپس اس پر چل جائے گا اور رات کے وقت سونے سے پہلے منزل ایک مرتبہ پڑھ کر اپنےاوپر دم کرے اور گھر کا حصار کردے تو کوئی نقصان دینے والی چیز گھر میں داخل نہیں ہوگی۔ منزل پڑھنے کےبعد کسی سے کوئی بات نہیں کرنی۔

(منصور احمد‘ چکوال)