Search

آج سے تقریبا بیس اکیس سال پہلے مجھےٹینشن‘ ڈیپریشن اور نیند نہ آنے کا مسئلہ تھا۔ اس مسئلے میں میں نے پندرہ ‘ سولہ سال کاٹے‘ پھر یقیناً میری بیماری ختم ہونے کا حکم اللہ نے دے دیا تھا‘ مجھے کسی نے بتایا کہ باوضو سوتےو قت ذہن سے ہر خیال کو جھٹک کر صرف اور صرف تیسرا کلمہ تسبیح پر پڑھیں۔ خداگواہ ہے پہلے ہی دن میرے ہاتھ سے بار بار تسبیح گرجاتی یعنی کہ نیند آنےلگی پھر بہت جلد مجھے بغیر دوائی کے نیند آتی رہی آج 2014ء تک بھی میں بستر پر لیٹتے ہی اللہ کے حکم سے سوجاتی ہوں ایک خاص بات ہر معاملے اور مسئلے کو اگر اللہ کی رضا سمجھ کر اس پر راضی ہوجائیں جو کہ بہت مشکل کام ہے لیکن مسلسل کرتے رہیں کہ اللہ اگر تو مجھے اس حال اور اس پریشانی میں مبتلا کرکے راضی ہے تو مجھے اپنی رضا پر راضی کردے‘ یقین مانیے وہی ہوگا جو آپ چاہیں گے‘ بس اپنا ہر معاملہ اللہ کے سپرد کردیں۔

(والدہ ابوذر فیضان)