محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ پر بے حد و حساب رحمتیں نازل فرمائے‘ آپ اسلام کا ایک بہت بڑا سرمایہ ہیں اور امت محمدیہ کی خدمت پر مامور ہیں۔ آپ کا رسالہ عبقری آپ کی ایک زبردست کاوش ہے۔ بہت ہی منفرد اور قیمتی رسالہ ہے۔ مجھے کچھ عرصہ سے ماہواری ٹھیک طرح سے نہیں آرہی تھی جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی‘ پھر میں نے ایک مرتبہ کچھ متواتر صبح و شام چند دانے کلونجی کے کھانے شروع کردئیے۔اس کے بعد یہ مرض اب تک بالکل ٹھیک ہے۔
(ع،ب)