محترم حکیم صاحب السلام علیکم! دیمک لگنے کے خاتمہ کیلئے علاج تحریر ہے:۔مٹی کا تیل اور پرانی سرنج لے لیں‘ سرنج کی مدد سے مٹی کا تیل بھر کر اس پر ڈالنا شروع کریں اور نیچے کی طرف آنا شروع کریں جہاں سے دیمک نکلنا شروع ہوئی ہے وہاں ایک سرنج بھر کر ڈال دیں۔ کچھ دیر یعنی آدھ گھنٹے بعد وہ دیمک کی لائن یعنی مٹی کو دیوار سے کھرچ دیں اور اسے پانی سے بہادیں۔
شرطیہ دیمک ختم: میں نے خود اپنے گھر میں آزمایا ہے۔ مٹی کا تیل اور پرانی سرنج(بہتر ہے پرانی سرنج نہ لیں نئی بازار سے سستی ہی مل جاتی ہے) سنبھال کر رکھیں۔
(مدیحہ‘ لودھراں)