Search

آپ نے رسالہ میں دیمک کے بارے میں لکھا تھا شاید کسی نے کوئی ٹوٹکہ بتایا ہو مگر میں ایک تجربہ کے تحت بتاتا ہوں جو کہ ا ٓزمایا ہوا ہے جب ہم ضلع ملتان میں رہتے تھے تو ہمارے گاؤں میں اکثر کچے مکان بنتے تھے۔ میں بھی بناتا تھا وہاں دیمک بہت ہوتی تھی پوری چھت کو کھاجاتی تو ایک آدمی نے بتایا دیمک ہمیشہ زمین سے اوپر جاتی ہے ایک تونیچے سے اس کا خاتمہ صحیح طریقے سے کریں۔ دیمک مٹی کے تیل سے ختم ہوجاتی ہے جہاں بھی ہو وہاں مٹی کے تیل کا چھڑکاؤ کریں فوراً ختم ہوجائے گی۔ دوبارہ اس جگہ نہیں ہوگی۔ تجربہ شرط ہے۔

(حافظ غلام محمد‘ سرگودھا)