Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو خوش رکھے اور آپ کے درجات بلند کرے۔ آمین!میرے والد صاحب کی دکان ہے‘ چند مہینوں سے کام دن بدن ختم ہورہاتھا حتیٰ کہ ایسے دن بھی آئے کہ سارا دن دکان پر فارغ بیٹھ کر آجاتے ایک بھی گاہک نہ آتا۔ پھر مجھے میری ایک جاننے والی نے ایک عمل بتایا کہ روزانہ سارا دن اٹھتے بیٹھتے  ‘ چلتے پھرتے درود شریف پڑھو اور پانی پر دم کرکے اپنے ابو کو دو‘ میں نے اکتالیس دن مسلسل یہ عمل کیا اور میرے ابو نے اکتالیس دن تک پانی لے جاکر دکان میں چھڑکاؤ کیا‘ الحمدللہ اس عمل کی برکت سے   سیل دن بدن بہتر سے بہتر ہورہی ہے اوردکان میں گاہکوں کی ریل پیل شروع ہوگئی ہے‘ابھی دو دن کی45 ہزارسیل ہوئی ہےجبکہ پورا پورا مہینہ گزر جاتا تھا‘30ہزار بھی سیل نہیں ہوتی تھی۔

(ثمرین)