Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض یہ ہے کہ آپ نے دیمک کے بارے میں پوچھا تو ہمارے گھر میں اکثر دیمک لگی رہتی ہے تو ہم اس کے اوپر سرنج کے ذریعے مٹی کا تیل ڈالتے ہیں تو اس کے کیڑے مرجاتے ہیں پھر اس کو اُدھر سے اکھاڑ کر پھر مٹی کا تیل ڈال لیتے ہیں‘ اگر سوراخ بن جائے تو روئی پر  مٹی کا تیل لگا کر اس میں ڈال دیتے اگر کیڑے پڑجائیں تو مٹی کے تیل سے فوراً مرجاتے ہیں اور اس کے علاوہ ہم نے پڑھا ہے کہ گندھک کے دھواں سے بھی دیمک ختم ہوتی ہے لیکن ہم نے استعمال نہیں کیا۔