عبقری میں ایک مرتبہ استخارہ کا ایک طریقہ شائع ہوا تھا کہ دو نفل پڑھ کر اوراِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ کی درمیان میں تکرار کرنی ہے‘ وہ استخارہ میں کرتی ہوں۔ خیر کی صورت میں سردائیں طرف یا دایاں پاؤں مُڑجاتا ہے اور شر کی صورت میں سر بائیں طرف یا بایاں پاؤں مُڑ جاتا ہے۔ میں نے بہت سے کاموں کیلئے کیاہے اور کامیاب پایا ہے۔
(م۔ ملتان)