Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ایک ٹوٹکہ جو میں نے ایک بزرگ خاتون سے سنا تھا وہ یہ کہ ایک عدد اونٹ کی ہڈی لیکر جہاں دیمک ہو وہاں لان میں گاڑ دیں‘ تقریباً آٹھ سے نو انچ کا لمبا ٹکڑا چھوٹا بھی ہو تو کوئی حرج نہیں۔ درخت پودے‘ پھول‘ گھاس وغیرہ یا لکڑی وغیرہ بہرحال جو بھی چیز دیمک سے متاثر ہو وہ محفوظ ہوجائے گی۔
ہم نے چند گھروں میں تجربہ کیا جہاں جو جو جگہ دیمک سےمتاثر ہورہی تھیں‘ اللہ تعالیٰ کے فضل سے محفوظ ہوگئیں۔ گھاس پودے درخت وغیرہ سب سرسبز ہوگئے۔ ابھی مزید تجربہ باقی ہے۔

(اشتیاق احمد)