روزانہ عصر اور مغرب کے درمیان وقت مقرر کرکے تازہ گرم جلیبی کھائیں۔ تین ماہ روزانہ‘ انشاء اللہ نظر کی اور دماغ کی کمزوری دور ہوگی۔
آکاش بیل‘ جسے امربیل بھی کہتے ہیں اسے اچھی طرح سکھا کر پیس لیں اور چھان لیں پھر چٹکی بھر صبح اور شام کو سادہ پانی کے ساتھ کھالیں‘ انشاء اللہ نظر واپس آجائے گی۔
ھوالشافی:کالے چنے (بھنے ہوئے)‘ سونف‘ بادام‘ مصری‘ چھوٹی الائچی ان سب کو مکس کرکے روزانہ ایک مٹھی کھائیں نظر بھی درست اور نیندبھی اچھی آئے گی۔