Search

 جو تعمیر مٹی سے کی گئی ہو وہاں دیمک دیواروں‘ لکڑی‘ کتابوں وغیرہ پر لگتی ہے۔ سب سے پہلے ایک آسان سا ٹوٹکہ ہے۔ پہلے دیمک اور مٹی کو صاف کریں جہاں دیمک لگی ہے وہ جگہ صاف کریں‘ پھر اس جگہ پر کپڑے سے مٹی کا تیل لگائیں۔ تین سے چھ ماہ تک دیمک نہیں لگے گی اگر پھر لگے تو یہی عمل کریں‘ دیمک سے نجات مل جائے گی۔
دیمک بھگاؤ سپرے: مٹی کاتیل ایک لیٹر‘ ڈیزل آدھا کوارٹر‘ نیلا تھوتھا 150 گرام تمام اشیاء کو پلاسٹک کے گیلن میں ڈال کر منہ پر ڈھکن دے کر بارہ روز کیلئے زمین میں دبادیں۔
ترکیب: عام سپرے کی طرح سپرےکریں‘ درختوں کیلئے پانی ملا کر سپرے کریں‘ لکڑی کوخالص دوا لگائیں۔ جب گیلن کا ڈھکن کھولیں اس کی گیس سے اپنے آپ کو بچائیں۔ اس دوا کا ایک سال تک اثر رہے گا۔

(سید عبدالقدیر‘ راولپنڈی)