صدقہ سے دیمک کا خاتمہ
قرآن پاک کے وزن کے برابر کسی کو گندم صدقہ کردیں‘ دیمک گھرچھوڑ دیں گے۔
(محمدابراہیم‘ گجرات)
دیمک کے خاتمہ کا ٹوٹکہ
دیمک کے کپڑوں پر مٹی کا تیل ڈالنے سے کیڑے مرجاتے ہیں۔
(مسعود احمد وٹو‘ قلعہ دیدار سنگھ)
گیہوں میں گھن یا دیمک نہ لگنے کا مجرب عمل
عبداللہ‘ عروہ‘ قاسم‘ سعید‘ ابوبکر‘ سلیمٰن‘ خواجہ یہ اسماء کاغذ پرلکھ کر گیہوں میں رکھ دیں‘ گھن اور دیمک کبھی نہ لگے گا‘ انشاء اللہ۔اس کے علاوہ یہ نام درد سر کیلئے پڑھ کر دم کریں یا لکھ کر گلے میں باندھیں ۔
(ابولائبہ‘بھٹو کالونی کراچی)