محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں یہ نسخہ نظر کیلئےکافی عرصہ سے استعمال کروا رہا ہوں اور اس سے لوگوں کو بہت فائدہ ہورہا ہے‘ اس لیے یہ نسخہ میں آپ کو بھی تحریر کررہا ہوں۔
ھوالشافی: سونف 250 گرام‘ بادام 125 گرام‘ خشک دھنیا 250 گرام‘ کوزہ مصری 250 گرام‘ سفید مرچ 12 گرام۔ بنانے کا طریقہ: سونف اور دھنیے کو الگ الگ کوٹ لیں ان کے چھلکے الگ کرلیں اور بیج الگ کرلیں۔ سونف اور دھنیے کے بیج نکلیں گے۔ سونف کے بیج‘ دھنیا کے بیج‘ بادام‘ مصری اور سفید مرچ 12 گرام سب کو مکس کرکے باریک پیس لیں۔ صبح و شام ایک بڑا چمچ‘ اگر دودھ کے ہمراہ لیں تو زیادہ بہتر ہے۔ ورنہ آپ پانی سے بھی کھاسکتے ہیں۔ بہت خوش ذائقہ دوائی ہے۔
(محمدارشد‘ سیالکوٹ)