ھوالشافی: سونف 250 گرام‘ خشخاش 250 گرام‘ بادام آدھا کلو‘ کدو مغز 50 گرام‘ مغز کھیرا50 گرام‘ مغز اخروٹ 50 گرام‘ چنے بھنے 250 گرام‘ مغز فندق 50 گرام‘ مغز پستہ 50 گرام‘ چلغوزہ 100 گرام‘ مغز خربوزہ 50 گرام‘ مغز تربوز 50 گرام‘ کوزہ مصری برابر وزن‘ کلونجی 50 گرام۔تمام چیزوں کو سفوف بنالیں اور اس کے بعد اس میں برابر وزن مصری ملا لیں یا شکر ملا کر سنبھال لیں۔
خوراک استعمال: رات کو سونے سے پہلے آدھا چمچ چائے والا ہمراہ دودھ استعمال کریں اور صبح نہار منہ آدھی خوراک ہمراہ دودھ استعمال کریں اور کم از کم تین ماہ تک استعمال کریں یہ بہت ہی اعلیٰ درجے کا مقوی دماغ بھی ہے اور طاقت و توانائی کا سرچشمہ ہے۔سینکڑوں کا آزمودہ ہے‘ آپ بھی آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔(کلیم اللہ)۔