محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پٹھوں کی کمزوری اور جسمانی دردوں میں مبتلا تھی‘ مجھے ایک بہن نے روحانی پھکی استعمال کرنے کیلئے دی اورطریقہ یہ بتایا کہ شہد میں ملا کر چھوٹی گولیاں بنا کر استعمال کریں۔ میں نے کچھ عرصہ استعمال کی تو دردوں میں 80 فیصد تک افاقہ ہوگیا ہے‘ اب تو جیسے مجھے روحانی پھکی کی عادت سی ہوگئی ہے‘ بے حد مزیدار لگتی ہے‘ دل چاہتا ہے ہر وقت کھاتی جاؤں‘ پھر شہد کے بغیر تقریباً 3-4 چھوٹے چمچ پھکی کے کھاتی رہی‘ کچھ ماہ بعد میری رشتہ دار اور ہمسائیوں نے کہنا شروع کردیا کہ تم دبلی ہورہی ہو‘ میں نے وزن کروایا تو پانچ کلو تک کم ہوگیا‘ خود میں نے محسوس کیا کہ میرے جسم کا بھاری پن ختم ہوگیا اور فالتو چربی بھی کم ہوئی‘ میں بہت زیادہ دبلی ہوئی تو کسی بیماری کا خیال آیا‘ مکمل ٹیسٹ کروائے تو صرف H.B تھوڑا سا کم تھا جو کہ چند دن ’’سترشفائیں‘‘ استعمال سے ٹھیک ہوگیا۔ (مسز نزہت توفیق‘ لاہور)