محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میںنے عبقری میگزین سے ’’سکھ حکیم کا نایاب طبی اور سائنسی تحفہ‘‘ بنایا اور اس کے بے شمار فوائد پائے مثلاً پرانا جوڑوں کا درد‘ گھٹنوں یا پنڈلیوں کادرد‘ مالش صبح و شام کریں‘ کمر کا پرانا پیچیدہ درد اسی تیل سے مالش کریں اور مسئلہ سے نجات پائیں۔ نسخہ درج ذیل ہے۔
ہوالشافی: کٹھ تلخ‘ پھٹکڑی سرخ‘ آنبہ ہلدی‘ السی ہر ایک 100 گرام سب کو کوٹ کر 3 کلو پانی میں ابالیں ایک کلو باقی بچنے پر چھان کر اس میں ایک کلو خالص تل کا تیل ڈال کر بالکل ہلکی بلکہ نہایت ہلکی آنچ میں جلائیں۔ دو دن تک جلاتے رہیں۔ جب پانی جل جائے تو اتار کر اس میں 50 گرام رتن جوت گرم گرم میں ڈال کر 3 دن رکھ چھوڑیں۔ 3 دن کے بعد چھان کر محفوظ کر لیں ‘کراماتی تیل تیار ہے۔(ذکیہ فضل کریم)