Search

ہر روحانی و جسمانی امراض کا علاج چار چیزوں میں ہے:۔ 1۔دعا۔2۔دوا۔ 3۔ پرہیز۔ 4 عمل۔ دعا یہ ہے:۔ توبہ استغفار‘ کلمہ طیبہ‘ درود پاک‘ الحمد شریف‘ آیۃ الکرسی‘ آخری چاروں قل یہ سب تین سےلیکر ستر مرتبہ۔ پڑھنا ہی روحانی و جسمانی مرض کا علاج ہے۔تنگدستی دور ہو:توبہ استغفار کریں‘ اٹھتے بیٹھتے کلمہ طیبہ کا ورد‘  اول وآخردرود پاک 3 تا 11 مرتبہ اس کے بعد سارا دن بے حساب اَللہُ الصَّمَدُ یَافَتَّاحُ یَارَزَّاقُ یَاوَھَّابُ پڑھیں۔ انشاء اللہ بے حساب روزی پائیں گے۔ اس کے ساتھ پرندوں کو بطور صدقہ کچھ دانہ وغیرہ ڈال دیا کریں۔  (ر۔ ب)