روزانہ مغرب کی نماز کے بعد دو رکعت حفظ ایمان کے پڑھیں۔ دونوں رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر ایک مرتبہ‘ سورۂ اخلاص چھ مرتبہ‘ سورۂ فلق ایک مرتبہ‘ سورۂ ناس ایک مرتبہ۔ زندگی بھر آپ اس عمل کی حفاظت کریں گے اللہ تعالیٰ آپ کے ایمان کی حفاظت فرمائیں گے۔ انشاء اللہ خاتمہ ایمان پر ہوگا جس کا خاتمہ ایمان پر ہوجائے میرے نبی ﷺ کی شفاعت سے جنت میں ضرور جائے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ عزوجل۔ نوٹ: اگر وقت کی کمی کی وجہ سے علیحدہ دو نفل نہ پڑھ سکیں تو مغرب کے آخری دو نفلوں کی نیت برائے حفظ ایمان کرلیں۔ (بنت افتخار‘سرگودھا)