حضرت آدم علیہ السلام کے نام کے معنی گندم گوں ہیں‘ ابوالبشر کا یہ نام ان کے جسمانی رنگ کو ظاہر کرتا ہے۔ 2۔ نوح علیہ السلام کے نوحہ سے ہیں۔ امت کے اعمال دیکھ کردعامیں بہت زیادہ روتے تھے۔ 3۔ اسحاق علیہ السلام کے نام کے معنی ضاحک یعنی ہنسنے والا ہیں‘ اسحاق علیہ السلام ہشاش بشاش چہرہ والے تھے۔ 4۔یعقوب علیہ السلام پیچھے آنے والا یہ اپنے بھائی عیسو کے ساتھ توام پیدا ہوئے۔ 5۔ موسیٰ علیہ السلام کے نام کا مطلب ہے پانی سے نکالا ہوا‘ جب آپ کا صندوق پانی سے نکالا گیا تب یہ نام رکھا گیا۔ 6۔ یحییٰ علیہ السلام کے نام کا مطلب ہے عمردراز‘ بوڑھے ماں باپ کی بہترین آرزوؤں کا ترجمان ہے۔7۔ عیسیٰ علیہ السلام کے نام کا مطلب ہے سرخ رنگ‘ چہرہ گل گوں کی وجہ سے یہ نام تجویذ کیا گیا۔
(رحمۃ اللعالمین ج 3 ص 14)(حکیم ریاض حسین‘ مکڑوال)