Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ چار سال سے ماہنامہ عبقری کا قاری ہوں اور مجھے مراقبے کا شوق تو تقریباً پچھلے دس سال سے ہے‘ ماہنامہ عبقری ملنے سے پہلے بھی مراقبے سے متعلق کتب کا مطالعہ بڑے شوق سے کرتا تھا لیکن جب سے ماہنامہ عبقری میں مرااقبے کے متعلق کالم پڑھنا شروع کیا‘ میرے شوق میں اور زیادہ اضافہ ہوگیا۔ میں نے بہت عرصہ مسلسل مراقبہ کی پریکٹس کی ۔ مراقبہ میں کئی دفعہ مجھے ہرطرف نور ہی نور نظر آتا ہے‘بعض دفعہ بہت سے بزرگوں کی زیارتیں ہوئیں۔ بعض دفعہ مراقبہ میں میں نے مکہ اور بہت سے متبرک جگہوں کی زیارتیں کیں حتیٰ کہ جب میری طبیعت خراب ہوتی ہے تو میں مراقبہ کرتا ہوں تو میری طبیعت ہشاش بشاش ہوجاتی ہے اور میری بیماری ختم ہوجاتی ہے۔ میری قارئین! سے گزارش ہے کہ آپ بھی مراقبہ سے فیض ضرور اٹھائیں۔ (کاشف حیات ملک‘ جہلم)