Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ پچھلے تین سال سے پڑھ رہی ہوں۔اس میں موجود بہت سے ٹوٹکے اور وظائف آزمائے اور بہت خوب پائے مگر۔۔۔ روحانی محفل کی تو کیا ہی بات ہے۔ میں ہر ماہ باقاعدگی سے روحانی محفل کرتی ہوں اور بہت سے مسائل اور الجھنوں سےچھٹکارا پاتی ہوں۔مجھے جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے میں روحانی محفل کرنے کے بعد اللہ سے رو رو کر دعا کرتی ہوں میرا وہ مسئلہ ایسے حل ہوتا ہے کہ سب دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ روحانی محفل تو میرے لیے الجھنوں اور پریشانیوں کے تالےکی چابی ہے۔

(غ،ش۔ساہیوال)